190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کاز لسٹ منسوخ کی درخواستوں بانی پی ٹی سزا معطلی اور بشری بی بی کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سولرائزیشن منصوبہ مبینہ بدعنوانی کے باعث منسوخ
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر توانائی سے مستفید کرنے کے منصوبے کا ٹینڈر اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے انکشاف کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
ایک سولرائزیشن یونٹ کی لاگت میں 64 ہزار روپے تک کی ممکنہ مالی بے ضابطگی وقت سے پہلے سامنے آگئی۔ یوں اربوں روپے کا یہ اسکینڈل ادائیگی سے قبل ہی ختم ہوگیا۔ مزید بتا رہے ہیں پشاور سے لحاظ علی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹینڈر منسوخ خیبرپختونخوا سولرائزیشن منصوبہ علی امین گنڈاپور مبینہ بدعنوانی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز