بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ذخیرہ کرنے والے ڈیم موجود نہیں لیکن اگر بھارت نے ذخیرہ کرنے والے ڈیم بنانا شروع کیے تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فصلوں کی بوائی کے وقت درکار پانی بھارت نے روک لیا تھا، بھارت کا مقصد پاکستان کے زرعی نظام اور غذائی تحفظ کو متاثر کرنا تھا۔
یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،بیرسٹر گوہر
مزید :