وزیراعظم محمد شہباز شریف کل سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 جون (کل)کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی اور تشویش کے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی فائدہ مند سٹریٹجک پارٹنرشپ کو تقویت دینے، باہمی دلچسپی کے موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔