وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کیساتھ کل دورہ متحدہ عرب امارات پر روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کل 12 جون کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر جائیں گے۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد، مشترک اقدار اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا
دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔
وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اماراتی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارت کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی اعتبار سے باہمی مفاد اور دو طرفہ دلچسپی کے اُمور زیرِغور آئیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ دونوں ملکوں کے مابین مستقبل میں معاشی اور کثیرالجہتی باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات کی مظبوطی کے لئے اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شیخ محمد بن زائد النہیان متحدہ عرب امارات وزیراعظم یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شیخ محمد بن زائد النہیان متحدہ عرب امارات یو اے ای متحدہ عرب امارات کے ساتھ
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔