بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے- ایسا ماحول اورمعاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔مریم نواز شریف
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز