Islam Times:
2025-09-17@23:49:07 GMT

فریڈم فلوٹیلا

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

فریڈم فلوٹیلا

اسلام ٹائمز: یہ واقعہ دنیا کو غزہ کی المناک اور افسوسناک صورتحال ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔ دل کو قوی امیدیں ہیں کہ اس کے بعد بھی انسانیت کی مشترکہ کوششیں بالآخر وہاں امن اور امداد کی فراہمی ممکن بنائیں گی۔ اللہ تعالیٰ غزہ کے لوگوں کے حال پر رحم فرمائے اور ان کی غیبی مدد فرمائے۔ یقیناً انسانیت کا درد کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور بالآخر غزہ میں امید کی سحر ضرور طلوع ہوگی۔ تحریر: ڈاکٹر خولہ علوی

درد دل رکھنے والے لوگو! دل تھام کر سنیں۔ 9 جون کو غزہ کے محصورین کے لیے اٹھنے والا ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کا امیدوں سے بھرا سفینہ، ’’میدلین‘‘، اسرائیلی جبر کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی پانیوں میں غاصب اسرائیلی فوج نے اس پر قبضہ کر کے بارہ انسانیت دوست کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یوں غزہ کا محاصرہ توڑنے کی یہ عظیم کاوش اگرچہ بظاہر ناکام ہوئی مگر ان کی لیڈر گریٹا اور ان کے اکثر غیر مسلم رفقاء نے ہمت کی آخری حدوں کو چھو کر تاریخ رقم کر دی۔ جو کام مسلمانان عالم اور سلاطین خصوصاً عرب حکمرانوں کے کرنے کا تھا، وہ یہ چند غیر مسلم سر انجام دینے کی تگ و دو میں تھے۔ یہ کچھ دیوانے رنگ و نسل، ملک و ملت سے بالاتر ہوکر ایک عظیم سفر پر روانہ ہوئے تھے۔ گویا ’’پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے‘‘۔ ان کے عظیم جذبے کو سلام۔

اس خبر کی وجہ سے دل و دماغ سناٹے کی زد میں ہیں۔ غم و الم، افسوس اور حسرت کی ایک لہر میرے دل و دماغ پر چھا گئی، جسے الفاظ میں بیان کرنا محال ہے۔ یقیناً یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ تمام درد مند مسلمانوں کے لیے بہت بڑی پریشانی کی بات ہے۔ اور یہ غزہ کے مظلوموں کے لیے ہی نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا مغرب کی دور دراز سرزمین سے اٹھے نہتے بارہ عوامی کارکنوں اور درد مندوں کا یہ قافلہ تھا، جس کے سینوں میں محصور غزہ اور اہل غزہ کے لیے تڑپ تھی، یہ ایک ایسی بستی کی جانب رواں تھا جو بھوک اور افلاس کی چکی میں پس رہی ہے۔

اس قافلے کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، کوئی فوج نہیں تھی۔ ان کے پاس ہے تو بس انسانیت کا درد اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی ہمدردی کا جذبہ۔ یہ چھوٹی سی کشتی ہماری دعاؤں اور بڑی امیدوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، جو ظلم کے بحری پہرے کو للکارتے ہوئے زندگی اور خوشی کی نوید لے کر نکلی تھی۔ ان کا یہ سفر ظلم و زیادتی، ناانصافی، بے حسی کے خلاف ایک علامت، ایک استعارہ بن گیا ہے۔ ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کا مقصد محض ناکہ بندی توڑنا اور امداد پہنچانا ہی نہ تھا بلکہ غزہ کے بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر عالمی توجہ مبذول کرانا بھی تھا۔

اگرچہ اس سفر کا اختتام بہت تکلیف دہ ہے لیکن امید ہے کہ اس کے بہترین اور مثبت نتائج مرتب ہوں گے ان شاءاللہ۔ یہ واقعہ دنیا کو غزہ کی المناک اور افسوسناک صورتحال ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔ دل کو قوی امیدیں ہیں کہ اس کے بعد بھی انسانیت کی مشترکہ کوششیں بالآخر وہاں امن اور امداد کی فراہمی ممکن بنائیں گی۔ اللہ تعالیٰ غزہ کے لوگوں کے حال پر رحم فرمائے اور ان کی غیبی مدد فرمائے۔ یقیناً انسانیت کا درد کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور بالآخر غزہ میں امید کی سحر ضرور طلوع ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فریڈم فلوٹیلا بالا خر غزہ کے کے لیے

پڑھیں:

 اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز

 ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم "امدادی بیڑے" کی سلامتی پر اظہار تشویش
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  •   امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب