WE News:
2025-07-28@09:42:14 GMT

جنوبی افریقہ میں شدید برفباری، 12 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

جنوبی افریقہ میں شدید برفباری، 12 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں برف باری کے باعث کم از کم 12 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشرقی کیپ میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور اب تک 3 بچوں کو زندہ نکالا جا چکا ہے لیکن یہ ابھی واضح نہیں کہ بس میں کتنے بچے سوار تھے۔

علاوہ ازیں صوبے کے او آر ٹمبو ضلعے میں 7 افراد سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں مل چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ کو حالیہ دنوں میں شدید برف باری، بارشوں اور تیز ہواؤں کا سامنا رہا ہے جن کے باعث ایک اور سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس طرح اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

5 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک منی بس مشرقی لندن کے ساحلی شہر کے قریب الٹ گئی۔ ڈرائیور نے ایک گرے ہوئے درخت سے بچنے کی کوشش میں گاڑی پر کنٹرول کھو دیا تھا۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

تقریباً 5 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

مشرقی کیپ ان برفانی حالات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوزالو نیٹل صوبہ بھی شدید متاثر ہے۔

خراب موسم کے باعث ان دونوں صوبوں میں کچھ بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

شدید برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر بڑی گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس سے ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ برف کی تہہ کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی موٹائی 12 انچ سے زیادہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سمندر میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے باعث بھی بحری جہازوں کو نقل و حرکت کو مشکل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں سردیوں کا موسم ہے جس کے دوران جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں مسلسل برفباری کا سامنا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ میں برفباری جنوبی افریقہ میں ہلاکتیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ میں برفباری جنوبی افریقہ میں ہلاکتیں جنوبی افریقہ میں کے باعث

پڑھیں:

ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ کی طرف جانے والی سیاحتی بس صوبہ ہاتین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور لمحوں میں خوشیوں سے بھری ایک سواری قیامت کا منظر بن گئی۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 10 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر بس حادثے میں کم از کم 12 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

افسوسناک واقعے پر ویتنام کے وزیرِاعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ویتنام میں رواں برس اب تک 5 ہزار 24 افراد ٹرفیک حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی سالانہ تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جرمنی: ٹرین حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک
  • افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ، 38 سے زائد افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک
  • فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 افراد ہلاک
  • ہریدوار: مانسا دیوی مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • چین میں صرف ایک دن میں سال بھر کی بارش برس گئی؛ 19 ہزار افراد کا انخلا
  • ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
  • ایران میں عدالت پر حملہ: چھ افراد ہلاک، بیس زخمی
  • ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا