افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور ریپبلک آف کانگو کے صدر ساسو نے افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔ چین مختلف شعبوں میں افریقہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کا مل کر جدیدیت کو فروغ دینا، گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کو موثر طور پر فروغ دے گا، اور عالمی امن اور ترقی کے کام کے لیے ایک روشن مستقبل کو سامنے لائے گا۔ امید ہے کہ چین اور افریقہ ایک نئے دور میں ہمہ موسمی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تعاون کریں گے، تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی اپنی طاقت فراہم کی جا سکے۔ ساسو نے مبارکباد کے خط میں کہا کہ ریپبلک آف کانگو چین اور دیگر گلوبل ساؤتھ ممالک کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت تعاون کو تقویت دینے اور یک طرفہ اور تحفظ پسندی کی نفی کرتے ہوئے ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے تیار ہے، تاکہ شمولیت پر مبنی عالمی معیشت کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے ساتھ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی عازمین حج کو ڈی کیٹگری فیس میں بی کیٹگری سہولیات فراہم کی گئیں، وفاقی وزیر مذہبی امور
مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور بہترین حج رہا ہے، جس میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
مکہ مکرمہ میں پوسٹ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پر پاکستانی حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی اور خصوصی دلچسپی کے باعث حجاج کرام کا یہ سفر روحانی تسکین کا باعث رہا۔
ہم انتظامات پر تعاون کے لیے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے شکر گزار ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی حکومت نے 88 ہزار 3 سو سرکاری حجاج سمیت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی تاریخی مہمان نوازی کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی
بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ دیا اور پاکستان حج مشن ایوارڈ پانے والے 7 مشنز میں پہلے نمبر پر آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشاعر میں پہلی مرتبہ حجاج کی رہائش کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پہلی مرتبہ حاجیوں کے لیے منیٰ میں ایئرکنڈیشنڈ خیمے، جپسم بورڈ پارٹیشن، صوفہ کم بیڈز اور اوور ہیڈ شیلف متعارف کروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کے لیے 3 وقت کھانا، 2 اسنیکس باکس، جوس، آئس کریم، تازہ پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا،
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عرفات کے خیموں میں اضافی ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب، گھاس کے لان، سایہ دار راہداریوں کا بندوبست کیا گیا۔ مشاعر میں حجاج کرام کو ڈی کیٹگری فیس میں بی کیٹگری سہولیات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
ان کا کہنا تھا کہ56 فیصد عازمین کو پرانے منیٰ جبکہ 44 فیصد کو نئے منیٰ میں رہائش دی گئی۔
وفاقی وزیر کے مطابق جنگ کی صورتحال سے متاثرہ فلائٹ شیڈول کے دوران عازمین کو بروقت حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پی آئی اے کے تعاون سے ہنگامی حکمت عملی طے کی گئی۔
73فیصد حجاج کو مشاعر ٹرین کے ذریعے جبکہ 27 فیصد کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کے ذریعے مشاعر میں سفر کی سہولیت دی گئی۔
88 ہزار 300 عازمین حج کو 16 گھنٹے دورانیہ کے خصوصی ٹرانسپورٹ آپریشن کے ذریعہ منی پہنچایا گیا۔’منی موو‘ ٹرانسپورٹ آپریشن میں 1140 بسوں نے حصہ لیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانی حجاج کرام کے لیے پیکج کی قیمت خطے کے دیگر ملکوں سے کم اور سہولیات میں زیادہ بہتر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں اس سال تمام پاکستانی عازمین کو مسجدِ نبویؐ سے قریب ترین تھری اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی گئی، مدینہ منورہ میں 100 فیصد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرائی گئی۔
سردار محمد یوسف کے مطابق کھانے کی فراہمی کے لیے مکہ معظمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کیٹرنگ کمپنیوں کو مسابقتی عمل کے تحت منتخب کیا گیا۔
پاکستانی عازمین کو انکی پسند کے کھانے فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شیف اور باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔
انہوں نے کہا پہلی بار ’ناظم اسکیم‘ متعارف کروائی گئی، جس کے تحت ہر 188 عازمین کے گروپ پر ایک ناظم تعینات کیا گیا۔
سردار محمد یوسف کے مطابق عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل 4 سو ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔
سردار محمد یوسف نے مناسک حج کے دوران سعودی تعلیمات پر عمل کرنے پر پاکستانی حجاج کرام کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج سردار محمد یوسف عازمین حج مشاعر ٹرین وفاقی وزیر مذہبی امو