سولر پینل پر ٹیکس سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی بجٹ 26-2025 میں سولر پینل کی درآمدات پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ۔
سولر پینل کی مقامی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دی گئی۔ اس کی مشینری اور سیل پر ڈیوٹی ختم جبکہ ایلمونیم اور سلور پیسٹ کے اوپر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔
سولر پینل کی لیب ٹیسٹنگ آلات پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سولر پینل
پڑھیں:
طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
ویب ڈیسک:طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا، پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاہم دوطرفہ تجارت کیلئے یہ بدستور بند ہی رہے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کیلئے پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست