بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو جس حد تک ممکن تھا ریلیف دے دیا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا ہے۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے عوام کو جہاں تک ممکن تھا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ پر مبنی معیشت کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ بجٹ میں 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار میں کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے اور اس طرح کی اصلاحات 30 برس میں پہلی بار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹمز ڈیوٹی کو کم کیا ہے، کسٹمز ڈیوٹی ختم یا کم ہونے جیسے تمام اقدامات سے برآمد کنندگان کو خاطر خواہ فائدہ حاسل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا وزیراعظم کی اور میری خواہش تھی اور ہم نے بجٹ میں ہرممکن حد تک اس طبقے کو ریلیف دیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنا ہے، اور اسی تناسب سے ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم نے انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب سے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔ ہمارے پاس 2 ہی طریقے ہیں کہ یا ٹیکس لگائیں اور یا پھر انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کریں، اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں بات ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے کسانوں کو قرضے دے گی۔ زرعی شعبے پر ایڈیشنل ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے بورڈ سے بات کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا. ایف بی آر کی ڈیجٹائیزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی. ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا. بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا. انہوں نے کہاکہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا.
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے. ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے. انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.