کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ لگنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پیش آیا جب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولی چلادی۔
پولیس حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکار کے مابین جھگڑا ہوا جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار کا نام نعمان ہے جو 34 ونگ میں تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیے: 26 نومبر کو رینجرز کی ہلاکت کا کیس، ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔ زخمی زینجرز اہلکار بیہوش اور اسپتال میں زیر علاج ہے، رینجرز اہلکار کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس رینجرز فائرنگ کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس فائرنگ کراچی رینجرز اہلکار پولیس اہلکار
پڑھیں:
کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ان انکشافات کے مطابق ملزمان تاجروں کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے، ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے بھی پہنچاتے تھے، لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔