کراچی: سائٹ اے ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
علامتی تصویر
کراچی کے سائٹ اے ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ سے زخمی زینجرز اہلکار کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمی رینجرز اہلکارکا ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز اہلکار کے بیان کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رینجرز اہلکار
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔