اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2025۔26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اب اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھ کر 13لاکھ مقرر کردی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔   گزشتہ ماہ 4 مئی کو صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔  اضافے کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اس اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری سے 2025 ملنے والی تنخواہوں پر کیا گیا تھا۔ حکومت نے رواں سال کے اغاز میں 25 جنوری 2025 کو اراکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات میں 300 فیصد تک کے اضافے کی منظوری دی تھی، اراکین پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسترد کردیا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں چیئرمین سینیٹ قومی اسمبلی وفاقی وزرا ہزار روپے کی تنخواہ سینیٹ کی کیا گیا

پڑھیں:

لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات

سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور محمت ایمان شِمشیک نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ترکیہ کے قونصل جنرل کی لاہور میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر استوار ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل محمت ایمان شِمشیک نے کہا کہ پاک ترک عوام اخوت اور محبت کی گہری بنیاد رکھتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ملک اعجاز، ملک تیمور خاں، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع
  • شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے