کوئٹہ، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، 15 نانبائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 15 نانبائیوں کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل روانہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخ اور مکمل وزن کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کریک ڈان جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نانبائیوں کو کرتے ہوئے
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔