یمن میں ایک ہفتے کے دوران 1139 بارودی سرنگیں تلف
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز براہ امداد و انسانی خدمات کے تحت جاری منصوبہ مسام نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 1139 بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والا گولا بارود تلف کیا۔ تلف کی گئی اشیامیں ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، 56 ٹینک شکن سرنگیں، 1080 ناکارہ بارودی مواد اور 2دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔ صوبہ عدن میں مسام کی ٹیم نے 3ٹینک شکن سرنگیں اور 1016 نہ پھٹنے والے گولے نکالے۔ الحدیدہ میں ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ حج میں مختلف علاقوں سے 3، طور الباحہ سے 2اور المضاربہ سے 7ناکارہ گولے ہٹائے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-20