کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
چھیپا حکام کے مطابق 4 جون کی شب ایئر پورٹ میٹرو اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں 80 سالہ امرالدین شدید ہوا تھا جسے تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شہید ملت روڈ ناہید اسٹور کے قریب 5 جون کی صبح 5 بجے کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ طارق نامی شخص شدید زخمی ہوا تھا جسے تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔