برطانیہ : فیملی ویزے کے لیے سالانہ آمدن کی شرط کم رکھنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں فیملی ویزے کے لیے سابقہ حکومت کی سالانہ آمدن کی شرائط مسترد کر دی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ کی مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں فیملی ویزے کے لیے گزشتہ حکومت کی سالانہ آمدن کی شرائط مسترد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں سالانہ آمدن 23 اور 25 ہزار کے درمیان رکھنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سالانہ آمدن کم کرنے سے مائیگریشن میں 3 فی صد اضافہ کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ٹوری حکومت نے گزشتہ سال فیملی ویزے کے لیے کم ازکم آمدن 29 ہزار کر دی تھی، جو رواں سال بڑھ کر 38 ہزار 700 ہونا تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیملی ویزے کے لیے سالانہ ا مدن
پڑھیں:
برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رائل ائر فورس کے یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی مشرقی سرحد پر دفاع اور نگرانی بڑھانے کے لیے جاری آپریشن میں شامل ہوں گے۔ یہ طیارے لنکن شائر کے آر اے ایف کوننگزبی بیس سے آپریشن کریں گے اور آئندہ چند روز میں پولینڈ کی فضاؤں میں پروازیں شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ کارروائی میں ڈنمارک، فرانس، اور جرمنی کے جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔