خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت دنیا میں کئی چھوٹی بڑی جنگیں چل رہی ہیں۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں، بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا مزید کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ دنیا میں قیامِ امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا صفر کا آغاز کل سے ہو گا
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفر کا آغاز کل (اتوار) سے ہو گا۔ ملک بھر میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔ مقررہ وقت تک شہادتوں کا انتظار کیا‘ ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے چاند دیکھنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی۔