ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیاری تعلیم ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے گی، صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبہ اچھا حصہ ڈال رہا ہے اور صوبے کی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر نے جمعرات کو دورہ ایبٹ آباد کے دوران دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کیمپس کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.

گورنر نے اس موقع پر دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان، ڈاکٹر طاہر عرفان وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی، بانی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل مشتاق ، سابق صوبائی وزیر شجاع خانزادہ، ہیڈ ا ٓف پروگرام ثمن شمیم ، ڈین آمنہ سالک، طلبہ، والدین، وکلاء تنظیموں کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔

(جاری ہے)

،مسعود خان اور ڈاکٹر فیصل مشتاق نے اپنے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایبٹ آباد کیمپس کے بعد رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی روٹس سکول قائم کرینگے، پشاور میں ایک لاکھ مربع فٹ پر محیط نیا کیمپس قائم کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے تعلیم کے فروغ میں گورنر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آپ ایک مثالی گورنر ہیں ،نہ صرف ویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ بلکہ صوبہ کا سافٹ امیج بلند کرنے میں بھی گورنر کا کردار مثالی رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آج علم اور ترقی کے نئے راستے کا آغاز ہوا ہے، دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

موجودہ دور میں بین الاقوامی تعلیم کی اہمیت پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اب طلبہ پاکستان میں رہ کر عالمی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، یہ ادارہ طلبہ کے لئے دنیا کے دورازے کھول دے گا، گورنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی اقدار سے جڑے رہیں اور علم کی شمع روشن رکھیں۔نوجوان نسل ملک کے نظام کی باگ ڈور سنبھالنے کا سوچے، گورنر نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر کاکول اکیڈمی اور تعلیمی اداروں کے لیے مشہور ہے۔

ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے ایبٹ آباد میں بھی فری ایمبولینس سروس شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات میں بچے اور بچیوں کو ہاسپٹلیلٹی کی فری ٹریننگ دے رہے ہیں۔ پشاور میں فری ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے نجی کالج میں طلبہ کے ساتھ ملاقات کی اور سنوکر بھی کھیلی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے معیاری تعلیم ایبٹ آباد گورنر نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کی بڑی پیشرفت: وزیر اعلیٰ نے پہلی ای-سمری پر دستخط کر دیے

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی آئینی قیادت پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اعتماد

وزیر اعلیٰ نے پہلی باضابطہ ای-سمری پر ڈیجیٹل دستخط کر کے اس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی ای-سمری اتوار کے روز آن لائن سسٹم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کیے۔

اس اقدام کو دفتری نظام میں شفافیت، وقت کی بچت اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ کی سمت ایک بڑی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل نوٹ پارٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا، جبکہ سرکاری مراسلے، اعلامیے، حکم نامے اور کابینہ اجلاسوں کے ورکنگ پیپرز سمیت تمام دفتری امور کو ای-سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاخیری حربوں کے خاتمے، محکموں کی استعداد کار بڑھانے اور عوامی خدمات کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو مکمل طور پر ’ڈیجیٹل خیبرپختونخوا‘ بنانے کے لیے ڈیجیٹل گورننس روڈ میپ کے تحت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق متعدد عوامی خدمات پہلے ہی ڈیجیٹائز کی جا چکی ہیں، اور حکومت اسی رفتار سے مزید سروسز کو آن لائن نظام میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا ڈیجیٹل گورننس علی امین گنڈاپور

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں لینڈ لاک ممالک کتنے، ایسے ترقی پذیر ملکوں کے لیے اقوام متحدہ کیا کر رہی ہے؟
  • اسلام آباد میں پہلی بار پُلٹزر انعام یافتہ اسٹیج ڈرامے کی اردو پیشکش ’وسوسہ: ایک کہانی‘ اسٹیج پر پیش
  • عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، اب ہم پختونخوا میں عدم اعتماد کرکے دکھائیں گے:گورنر کے پی
  • خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کی بڑی پیشرفت: وزیر اعلیٰ نے پہلی ای-سمری پر دستخط کر دیے
  • اب ہم پختونخوا میں عدم اعتماد کرکے دکھائیں گے، گورنر کے پی فیصل کنڈی
  • پشاور کے نوجوانوں میں آرٹ اور موسیقی کا شعور بیدار کرتا ادارہ
  • بھیک تو سبھی مانگتے ہیں، ہمیں مجرم کیوں ٹھہرے
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی میں خصوصی نشست، طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین
  • ڈی جی آئی ایس پی آرکی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست