پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے.

جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران برطانوی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور برطانوی دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن میں بھی مختلف ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی توقع تھی. تاہم مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکی۔ بلاول نے روانگی سے قبل پھول بھجوا کر تعلقات کا خوشگوار پیغام دیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں یورپی یونین کے دورے پر اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں. جس کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نواز شریف

پڑھیں:

سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

چین: صدر آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ
  • نواز شریفن کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان
  • نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ