ٹرمپ کے کشمیر سے متعلق کردار پر غصہ عروج پر،انتہا پسند ہندوؤں کی امریکی پرچم کی بے حرمتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
نئی دہلی: انتہا پسند ہندوؤں نے ایک بار پھر ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور امریکی پرچم کی بے حرمتی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور جنگ بندی کرانے کے دعوؤں پر بھارت میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔
انتہا پسند ہندو مظاہرین نے احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں تلے روند ڈالا، اس پر تھوکا اور سخت زبان استعمال کی۔ مظاہرین نے امریکا کو دہشتگرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہندوؤں کو مظبوط کرو گے، ہم آپ کو مظبوط کریں گے” اور “امریکا گندی سیاست کرتا ہے” جیسے نعرے لگائے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج دراصل بھارت کی مودی سرکار کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والے انتہا پسند نظریے “ہندوتوا” کا شاخسانہ ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق امریکا مخالف اس احتجاج کا مقصد پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہونے والی شکست کو چھپانا بھی ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش اور جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے بیانات بھارت میں شدید تنقید کی زد میں ہیں، جو انتہا پسند ہندو عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انتہا پسند
پڑھیں:
ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔