بھارتی نجومی نے طیارہ حادثے کی پیشگوئی ایک ہفتہ قبل کردی تھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ایک خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل ہی طیارہ حادثہ کی پیش گوئی کی تھی جو کہ حیرت انگیز طور پر پوری ہوگئی۔
احمد آباد میں ہونے والے ائر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن ایک ہفتے قبل ہی کردی گئی تھی۔ خاتون نجومی “آسٹو شرمستھا” کی سوشل میڈیا پر 5 جون کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے طیارہ حادثہ کی پیش گوئی کی تھی۔
وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔
خاتون نجومی نے گزشتہ سال بھی کہا تھا کہ طیارہ حادثے کی خبر سب کو ہلا کر رکھ دے گی۔
ان وڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پیشن گوئی درست ثابت ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ آخر آپ اتنی درست پیشن گوئی کیسے کرلیتی ہیں۔ یہ حیران کن ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی پیش گوئیاں ہمیشہ اتنی درست کیسے ہوتی ہیں؟ آپ کے پاس بہت ہی کوئی خاص طاقت ہے۔
خیال رہے کہ آج ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز احمد آباد سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گئی جس میں 242 افراد سوار تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون نجومی حادثے کی پیش گوئی کی پیش
پڑھیں:
یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔