گیس کے ایک لاکھ 16 ہزار نئے گیس کنکشنز دینے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئیگھریلو گیس صارفین، 550 نئے کمرشل گیس صارفین اور 350 نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا میں آئندہ مالی سال 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے میں نئے سال 96 ہزار 209 نئے گیس کنکشنز دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں سوئی سدرن کے سسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال 25-2024 میں نئے گیس کنکشنز کا ہدف 68 ہزار 990 مقرر کیا گیا ہے، تاہم رواں مالی سال نظرثانی شدہ نئے گیس کنکشنز کا ہدف 20 ہزار 61 ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا ہدف مقرر کیا گیا ہے نئے گیس کنکشنز دینے ا ئندہ مالی سال ایک لاکھ دینے کا
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔