بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب، لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، اوزار، اینٹیں نہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بچوں کی جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش، ورثا سے رابطے اور تصدیق پر مامور ہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے فوری رابطہ ممکن ہے۔ پنجاب بھر کے شہری سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطے کر سکتے ہیں۔ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ دیگر صوبوں کے گم شدہ بچوں اور شہریوں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 0309-0000015 کو بھی فعال کیا گیا ہے۔ خصوصی ہیلپ لائن پر کال، واٹس ایپ میسج یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے گم شدہ بچوں سے متعلق اطلاع دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ورچوئل سیفٹی سنٹر پر گم شدہ افراد سے متعلق شکایت کیلئے 59635 سے زائد افراد رابطہ کرچکے ہیں۔ پنجاب کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 53542 گم شدہ افراد سے متعلق کیس کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اختراعی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 26 ہزار سے زائد افراد گم شدگی کے بعد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، گمشدگی کی صورت میں والدین کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔ بچے خواہ ہمارے ہوں یا کسی اور صوبے کے ہمیں سب پیارے ہیں۔ گم شدگی کی صورت میں ہر بچے کو خیر وعافیت سے گھر پہنچانے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے ملک کا ہر شہری مستفید ہوسکتا ہے۔ پنجاب کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی انسانی ہمدردی، قومی یکجہتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور گڈ گورننس کی کامیاب مثال ہے۔ گمشدہ بچوں کی واپسی کیلئے تمام تر ریاستی وسائل استعمال میں لانے تیار ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ پنجاب میں پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سٹیشن قائم کر کے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔ چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، آج کے دور میں چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لئے المیہ ہے۔ بچوں سے جبری مشقت، معاشرے کے باشعور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ بچوں کے ہاتھ میں قلم،کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، اوزار اور اینٹیں نہیں۔ قلم تھامنے والی کم سنی کی عمر میں بوجھ اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔ کسی معصوم بچے کا بچپن محفوظ نہ رہا تو آنے والے کل میں معاشرہ مفید شہری سے محروم رہے گا۔ چائلڈ لیبر کو محض ایک مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سوال سمجھتی ہوں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلا کرتعلیم کی طرف لا رہے ہیں۔ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں علم حاصل کرے اور قوم کا مستقبل سنوارے۔مریم نواز نے احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سجاد حسین کو خراج حسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چائلڈ لیبر مریم نواز کے ذریعے شدہ بچوں بچوں کے
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔