ایرانی چیف آف اسٹاف کی مبینہ ہلاکت؟ اسرائیلی دعویٰ، ایرانی تردید
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ممکنہ طور پر مارے گئے ہیں، تاہم ایران نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، جنرل محمد باقری محفوظ ہیں اور اس وقت وار روم میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی دفاع کی حکمت عملی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایران کے کئی سینئر ایٹمی سائنسدان بھی ہلاک ہوئے ہیں، جن کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے متعدد شہروں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ مختلف مقامات سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔