data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال سے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز کے وفدنے ملاقات کی ۔ وفد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل تھے۔ مصطفی کمال نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگ میل ہے۔ میں اس کامیاب انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ پاکستان میں ہر سال 8000سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ادویات کی دستیابی نہ ہونے کے باعث کافی بچے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ جی پی اے سی سی ایم کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصطفی کمال

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جدید سہولیات "کینسر مریضوں کیلئے امید کی کرن" قرار

سائبر نائف یونٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ دیگر ادارے بھی اس ماڈل سے سیکھیں، عوام کو مفت معیاری صحت کی سہولت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کراچی کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ کی جناح اسپتال آمد پر مشتاق چھاپرا، شبیر دیوان اور پروفیسر طارق محمود اور دیگر نے استقبال کیا۔ چیف جسٹس سندھ نے جے پی ایم سی کے ریڈی ایشن آنکولوجی سیکشن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن اور حکومت سندھ کے اشتراک پر اظہار تحسین کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ کو جناح اسپتال میں ہونے والی ترقی پر پریزنٹیشن دی گئی۔ جناح اسپتال میں 13 سال میں 1185 سے 2208 بستروں تک توسیع کی گئی ہے، جبکہ جناح اسپتال میں زیر تعمیر 12 منزلہ سردار یاسین ملک میڈیکل کمپلیکس 550 بستروں پر بھی مشتمل ہوگا۔ پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ 7 منزلہ رابعہ راشد سورتی وارڈ کی تکمیل کے بعد جناح اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا طبی ادارہ بن جائے گا، جبکہ جناح اسپتال میں تمام سہولیات بلاتفریق مکمل طور پر بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

جناح اسپتال کراچی میں ابتک 15 ممالک اور 167 شہروں کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا جا چکا ہے۔ سائبر نائف ٹیکنالوجی کی جدید مشین 23 منٹ میں علاج مکمل کرتی ہے۔ سن 2012ء کی سائبر نائف مشین 150 منٹ اور 2018ء والی 60 منٹ لیتی تھی، جبکہ موجود مشین صرف 23 منٹ میں علاج مکمل کرتی ہے۔ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی جدید سہولیات کو "کینسر مریضوں کیلئے امید کی کرن" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ادارے بھی اس ماڈل سے سیکھیں، عوام کو مفت معیاری صحت کی سہولت دیں۔

متعلقہ مضامین

  • صحت کی سہولت لگژری نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،مصطفی کمال
  • مصطفی کمال کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے مربوط و موثر اقدامات اٹھانے پر زور
  • وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت میں ڈریپ کی میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ اجلاس
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
  • سدھار اب بھی ممکن ہے!
  • گلوبل ہیلتھ فورم میں وزیر صحت مصطفی کمال کا بیماریوں سے بچاؤ اور جدید صحت نظام پر زور
  • سندھ حکومت کی جدید سہولیات "کینسر مریضوں کیلئے امید کی کرن" قرار
  • مصطفی کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
  • وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال