وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ چکی ہیں، مختلف مقامات پر ڈیرے سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں رش بڑھ گیا ہے،عید کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے جبکہ گرمی کے ستائے شہری وادی نیلم کے دلفریب نظاروں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
گزشتہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سیاحت کافی متاثر ہوگئی تھی مگر سیز فائر کے بعد سیاحوں نے وادی نیلم کی طرف دوبارہ رخ کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم، جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے لیکن وادی نیلم میں موسم ٹھنڈا ہے سیاحتی مقامات کٹن، کیرن، اپر نیلم، شاردہ کیل، اڑانگ کیل، گریس ویلی میں سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں، اور حسین وادیوں اور ٹھنڈے موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ مزید جانتے ہیں راجہ ابریز کی اس رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیاح کشمیر گرمی وادی نیلم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاح وادی نیلم وادی نیلم
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 80 فیصد امکان کے ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات اور خوشاب سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
خیبر پختونخوا کے دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، وزیرستان اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بارکھان، موسی خیل، خضدار اور آواران میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بھی جزوی طور پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور ایئرپورٹ پر 25 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ قصور میں 15 اور سیالکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دادو میں درجہ حرارت 45، دالبندین اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں سب سے زیادہ رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محکمہ موسمیات موسلادھار بارش موسم گرم و مرطوب