سچن نا کوہلی! شبمن ‘پرنس’۔۔۔ بھارتی اپنے کپتان پر آگ بگولہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان شبمن گل کے بیٹ اسٹیکر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے دورہ انگلینڈ سے قبل اپنے بیٹ پر “پرنس” کا اسٹیکر لگوا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر بھارتی مداحوں نے اپنے ہی کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف کمپنی کی جانب سے بنائے گئے بیٹ پر “پرنس” لکھا ہوا ہے، کرکٹر کے مداح انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جیسے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے بیٹس پر صرف “Genius” لکھا جاتا تھا جبکہ انہیں دنیا بھر میں ناقابل فراموش اننگز کے باعث گاڈ اور کنگ کے القاب سے یاد رکھا جاتا ہے۔
بھارتیوں نے اپنے کپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ شبمن گل خود پسندی کا شکار ہوچکے ہیں، انکے کوئی ایسے کارنامے نہیں، جس پر انہیں پرنس کا لقب مل سکے۔
صارفین کے تبصرے:
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کی تیاری ہے، ویمن کپتان
کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کے لیے تیاری ہے، میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھے نتائج کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہو کر کھیلیں گے، دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم متوازن ہے۔
ویمن کپتان نے کہا کہ کراچی میں اسکلز کیمپ سود مند رہا، کراچی کا موسم بہت موزوں ہے، تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، کپتانی مشکل ضرور ہے لیکن انجوائے کرتی ہوں، ٹیم جیتے تو سب خوش ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے اچھا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، اپنی بیٹنگ میں بھی بہتری کے لیے محنت کی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پریکٹس کی ہے، دورہ آئرلینڈ اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم اور سینیئر بیٹر منیبہ علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کے دورے کے لیے اچھی تیاری ہے، ہماری کوشش ہے کمبینیشن کے ساتھ اچھا پرفارم کریں، بڑے ایونٹ میں کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کریں، ہم نے اسکلز کیمپ میں دونوں فارمیٹ کی پریکٹس کی، میری توجہ پاور پلے پر ہوتی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ہماری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرف جارہے ہیں، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہماری بولرز نے اچھی پرفامنس دی، آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ کوچ نے کام کیا۔
جنید خان نے کہا کہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں پریکٹس اور کھلانے کی کوشش کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تین کرکٹرز مستقبل کی اسٹار ہیں، ہم نے کچھ سنئیرز کو ڈراپ کیا تھا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔