بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پر ایئر انڈیا کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 379 کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
طیارے نے ہفتے کی صبح 9:30 بجے تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی مقام پھوکیٹ کے ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی، تاہم انڈمان سمندر کے اوپر ایک طویل چکر لگانے کے بعد اُسے دوبارہ پھوکیٹ میں ہی ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
BIG BREAKING NEWS ???? Air India flight AI 379 makes emergency landing in Thailand after bomb threat.
Thailand Official said "Passengers being escorted from the plane, flight AI 379, in line with emergency plans"
There were 156 passengers on the flight, and the bomb threat was… pic.twitter.com/ollnR7ltxa
— Times Algebra (@TimesAlgebraIND) June 13, 2025
تھائی حکام کے مطابق، طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو ایمرجنسی پروٹوکول کے تحت بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بم کی اطلاع دورانِ پرواز موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور طیارے کو واپس موڑ لیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مکمل تلاشی کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش، سابق وزیراعلیٰ گجرات سمیت مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 246 ہوگئی
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھمکی اصلی تھی یا جھوٹی، تاہم مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
تھائی لینڈ کی ہوابازی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بھارتی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کی خیریت کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف فضائی سفر میں سیکیورٹی کے چیلنجز کو اجاگر کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کو بھی نمایاں کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں عمومی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا پھوکیٹ تھائی لینڈ دہلی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا تھائی لینڈ دہلی تھائی لینڈ ایئر انڈیا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔