بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ میں ٹھن گئی، سیاسی تلخی کے بعد اجلاس 13 جون کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سالانہ بجٹ 2025-26 پیش کرنے کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ کے درمیان شدید سیاسی کشیدگی کے بعد بالآخر گورنر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی، جس پر فوری دستخط نہ کرنے کے باعث سیاسی ماحول میں گرما گرمی پیدا ہو گئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وہ 14 دن کے اندر سمری پر دستخط کرنے کے پابند ہیں، مگر آج ہی دستخط کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ وہ تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ہی سمری پر دستخط کریں گے اور نہ ہی وزیر اعلیٰ یا کسی اور کے دباؤ یا دھمکیوں میں آ کر فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ریاست پر حملے کرنے والے ’انتشاری ٹولے‘ سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے ملازمین کی برطرفی کا قانون گورنر کنڈی کے تحفظات کے ساتھ منظور
انہوں نے وزیر اعلیٰ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کی دھمکیاں انہیں فیصلوں سے نہیں روک سکتیں، اور وزیر اعلیٰ کو اپنی ’گیدڑ بھبکیوں‘ سے باز آ جانا چاہیے۔
تمام تر سیاسی تناؤ کے باوجود، گورنر خیبرپختونخوا نے بالآخر بجٹ اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون بروز جمعہ طلب کر لیا ہے، جس میں صوبائی حکومت مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلی خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلی کرنے کے
پڑھیں:
ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز
مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طور پر نظر آنا چاہیے، سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔