حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ،زبیر گھانگرا چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس سرپرست اعلیٰ اور سابق چیئرمین مظہر الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا، ایسوسی ایشن کے آئین آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے مطابق حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے مدت 2025ء تا 2027ء شفاف طریقے سے منعقد کیے گئے،اجلاس میں نئے عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جس میں زبیر گھانگرا چیئرمین، عامر شہاب سینئر وائس چیئرمین، ایسر کمار وائس چیئرمین، شاہد قائم خانی جنرل سیکریٹری اور اسلم باوانی فنانس سیکرٹری کے لیے منتخب ہوئے جبکہ پرویز فہیم نوروالا، فاروق شیخانی، محمد خالد، دلیپ کمار، شریف پونجانی اور ذوالفقار صدیقی منیجنگ کمیٹی کے لیے منتخب ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں نومنتخب چیئرمین زبیر گھانگرا نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی قیمتی رائے کے ذریعے مجھے اس منصب تک پہنچایا۔ ہم سب بخوبی واقف ہیں کہ حیدرآباد سائٹ اس وقت کئی بنیادی مسائل کا شکار ہے۔ انفراسٹرکچر کی زبوں حالی، سڑکوں کی خستہ حالی، نکاسی آب کا ناقص نظام، بجلی اور گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں، صفائی ستھرائی کا فقدان، اور سیکورٹی کی کمزوری جیسے مسائل نے صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ نومنتخب سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب، وائس چیئرمین ایسر کمار، جنرل سیکرٹری شاہد قائم خانی نے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ہم سب سے پہلے سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ صنعتکار ایک بہتر ماحول میں کام کر سکیں۔ ہم سوئی گیس، واسا، بلدیہ، ای پی اے، سیپکو جیسے اداروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کریں گے تاکہ گیس و بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔ ہم سیکورٹی کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے پولیس، رینجرز اور نجی سیکورٹی اداروں کے ساتھ باقاعدہ اجلاس کریں گے۔ حکومتی سطح پر بنائی گئی ورکس کمیٹی سائٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کام کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن، علی گھانگرا، ندیم صدیقی، سامن مل، حاجی ہارون اور بڑی تعداد میں صنعتکار موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائس چیئرمین ایسوسی ایشن
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی