ہم ایران کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، رافائل گروسی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں IAEA کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایجنسی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی ایٹمی سائٹ نطنز، ان حملوں کا ہدف تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت کے بعد، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے اعلان کیا کہ ہماری ایجنسی ایران کی صورت حال کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہے اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ IAEA گہری تشویش کے ساتھ ایرانی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایجنسی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی ایٹمی سائٹ نطنز، ان حملوں کا ہدف تھی۔ رافائل گروسی نے مزید کہا کہ IAEA تابکاری کی سطح کے حوالے سے ایرانی حکام اور وہاں پر موجود اپنے انسپکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح تہران اور دیگر علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ میڈیا رپورٹس میں صیہونی فضائی جارحیت کا اشارہ ملتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔