صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے بزدلانہ فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کا بیان: صدر مملکت آصف زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدرمملکت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر ، بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت نے حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ صدرمملکت نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارحیت کا احتساب کرے۔ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ غیر مستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے۔ عالمی برادری،اقوام متحدہ سے جنگ روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی غزہ امن سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اُن ممالک کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں جو ایرانی عوام پر حملے اور دھمکیاں دے چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اگرچہ ایران کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم صدر اور وزیر خارجہ دونوں نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “ہم ان قوتوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے اور پابندیوں و دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔”

واضح رہے کہ رواں سال جون میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ سائٹس پر حملے کیے گئے تھے، جس کے جواب میں ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

غزہ میں جاری جنگ بندی کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ سے قابض افواج کے انخلا کا سبب بنے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مؤثر اور اہم طاقت ہے — اور یہ کردار ہمیشہ برقرار رہے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کی افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی مذمت
  • خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
  • خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت
  • مولانا فضل الرحمن کا  ٹی ایل پی  کے کارکنوں پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت
  • آئی ایس او کی پاکستانی میڈیا پر امریکی صدر کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے براہ راست تقریر کی مذمت 
  • روس کی یوکرین کو میزائلوں کی فراہمی کی شدید مذمت
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
  • لبنان: یونیفیل کی اپنی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • سوڈان: الفاشر پناہ گزین کیمپ حملے میں 17 بچے ہلاک، یونیسف کی مذمت