صوبہ سندھ کے بجٹ 2025-26 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 12 فیصد گریڈ اور 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پینشنز میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیے: ترقیاتی بجٹ: انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی اور توانائی سمیت ترجیحی منصوبوں کے لیے کھربوں روپے مختص

فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ایک جامع بجٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف سندھ بجٹ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف وزیراعلی مراد علی شاہ ملازمین کے لیے اعلان کیا

پڑھیں:

سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظور

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کابینہ نے ایجنڈے پر موجود بہت سے دوسرے امور کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی 2025ء کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا۔

ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزارت کی کارکردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری حج کا کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ حج کا کوٹہ 30 فیصد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر؛ جی پی فنڈ کی شرحِ منافع میں کمی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت سیاسی جماعتوں کا اجلاس، جشنِ آزادی پر یکجہتی کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،ادائیگی آج سے شروع
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان، سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا
  • جشن آزادی پر ’’معرکہ حق‘‘ فتح کے تناظر میں منائیں گے: مراد علی شاہ
  • وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظور
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی