⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے” WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ سی بی ڈی فورم 2025 کا سالانہ اجلاس 13 جون کو ختم ہوا ۔ سال 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے ، بیجنگ سی بی ڈی فورم عالمی مکالمے میں چین کی شرکت میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس سال کے فورم نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور خطوں سے 6,000 سے زیادہ نمائندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

فورم کے دوران متعدد مہمانوں نے کہا کہ چین کی معیشت نہ صرف لچکدار ہے بلکہ اس میں ترقی کے نئے امکانات بھی موجود ہیں۔ خاص طور پر ، چینی حکومت نے نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کیا ہے ، جس سے چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی ترقی میں نئی قوت محرکہ پیدا ہوئی ہے۔ “جدت طرازی” کے علاوہ “سبز ترقی ” بھی اس فورم میں ایک اہم موضوع رہا ۔ افتتاحی تقریب میں تمام فریقوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر “ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں” انیشی ایٹو کا آغاز کیا۔ چین میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سدھارتھ چٹرجی نے کہا کہ “بیجنگ کا بہتر ہوا کا معیار سب کے لئے ایک ماڈل ہے۔ “اعداد و شمار کے مطابق چین اس وقت ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں توانائی کے استعمال کی شدت میں سب سے تیزی سے کمی اور دنیا میں ہوا کے معیار میں سب سے زیادہ واضح بہتری آئی ہے، جو دنیا کے نئے گرین ایریا کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتا ہےاور دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا قابل تجدید توانائی کا نظام تعمیر کر رہا ہے ۔ چین نئی توانائی کی دنیا کے سب سے بڑی اور مکمل صعنتی چین کی بھی تعمیر کر رہا ہے.

اس سال کے آغاز سے ، چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے اعلی معیار کے کھلے پن کو مسلسل فروغ دینے کے متعدد اقدامات کئے ہیں اور بہت سی غیر ملکی کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا انتخاب کیا ہے۔ فی الحال، بین الاقوامی ماحول پیچیدہ ہے، اور بہت سے غیر مستحکم اور غیر یقینی عوامل بھی در پیش ہیں لیکن چین ہمیشہ اپنے معاملات کو اچھے انداز میں سنبھالنے میں ثابت قدم رہا ہے اور اعلی ٰمعیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ دنیا چین پر اعتماد کر سکتی ہے، چین میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے اور چین کی جیت میں اپنی جیت کو شامل کر سکتی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا آستانہ میں آغاز ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ “وسطی ایشیا سے محبت” 2025 – چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات و نمائش کا... ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا چائنا میڈیا گروپ کے سماجی اور تعلیمی پروگرام مرکز کی جانب سے بہترین پروگراموں کی  نئی فہرست جاری ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع