UrduPoint:
2025-06-14@06:20:50 GMT

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا ڈرونز کے ذریعے جواب

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا ڈرونز کے ذریعے جواب

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)جوہری تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی طرف سے بھی جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل شام کی فضائی حدود میں ایرانی ڈرونزکوناکارہ بنارہاہے تاہم اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے، خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔

تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔

پاسداران انقلاب کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے قتل کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ہمارا انتقام نہایت تکلیف دہ ہوگا۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر تل ابیب پر ڈرونز کی بارش کردی جس میں کم ا زکم 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک سے آگ شعلے بلند ہوتے اور دھواں اُٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

تل ابیب میں سائرن بج رہے ہیں اور شہری زیرزمین بنے بنکرز میں پناہ لینے کے لیے دوڑ لگا رہے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے ٹاپ رینک کی فوجی قیادت، ایٹمی سائنسدانوں اور اپم شخصیات کو قتل کردیا تھا۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 7 اسرائیلی زخمی
  • اسرائیل کو ایران کا سخت جواب حتمی ہے، سید عباس عراقچی
  • ایران کا اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے، خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ
  • اسرائیلی حملوں میں اب تک کتنے ایرانی شہید ہوئے؟
  • ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، صیہونی فوج
  • اسرائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے
  • ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ
  • چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوج
  • تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران