کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی منگنی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردی۔

عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Merub Ali (@meruub)

سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر میں اداکارہ انتہا مختلف نظر آرہی ہیں جسکی وجہ انکا میک اپ اور ہیئر اسٹائل ہے، اسی پوسٹ میں ایک ویڈیو میں اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

میرب کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز یہ تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں کہ عاصم سے الگ ہوکر میرب خوش ہیں جبکہ کچھ صارفین نے انکے چہرے کی رونق کو ‘پوسٹ بریک اپ گلو’ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ میرب علی نے منگنی ٹوٹنے سے متعلق اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے جبکہ عاصم نے منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔
مزیدپڑھیں:کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میرب علی

پڑھیں:

راولپنڈی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج ہوگا

راولپنڈی:

پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی سدرہ عرب کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔ عدالت نے اس عمل کے لیے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔

پولیس نے قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب آنے کی اجازت نہ ہو۔

پولیس ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے وقت گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن خان کو بھی ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے تاکہ وہ نشاندہی کریں کہ سدرہ کی قبر کہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حارث رؤف امریکا میں شاندار استقبال اور پروٹوکول ملنے پر حیران
  • ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن
  • اداکارہ مریم نفیس نے جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا
  • پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل
  • راولپنڈی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج ہوگا
  • پی آئی اے کے ہاتھوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر، خاتون مسافر نے عملےکی بڑی غفلت کی ویڈیو شیئر کردی 
  • خبردار! کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے گہرے راز شیئر کرتے ہیں؟
  • جرمنی: مالیاتی توازن کا نظام ’ٹوٹنے‘ کے قریب؟
  • شاداب کے انتظار میں نائب کپتان کی پوسٹ ختم
  • سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج