اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ، میزبان اور ماڈل سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سعدیہ اُداس دکھائی دے رہی ہیں ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک افسردہ گانا بھی چل رہا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’اداس موڈ‘ اور ساتھ ہارٹ بریک والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
سعدیہ امام کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ سے ان کی اُداسی کی وجہ دریافت کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)
ساتھی فنکار اور مداح سعدیہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اداکارہ کی اس اداسی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
سعدیہ امام کی اس مبہم پوسٹ نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا تاہم مداح اُمید کر رہے ہیں کہ ان کی نجی زندگی میں سب ٹھیک ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعدیہ امام سعدیہ ا
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت 3 سال قید کی سزا معطل، مجرم کو ضمانت مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ مجرم کی جانب سے وکیل میاں داؤد عدالت میں پیش ہوئے۔
میاں داؤد نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی، جبکہ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ سلمان نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ استغاثہ ٹرائل کے دوران ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکا، اور یہ کہ سلمان کو اس کے رشتہ داروں نے والدہ کی جائیداد کے تنازع میں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔
عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد مجرم کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔