ایران پر حملے کے بعد ملی یکجہتی ضروری ہے، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے، انکے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کرکے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال پاکستان، افغانستان اور ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لئے امتحان ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لئے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے۔ ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے، ان کے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کرکے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک میں اپنی وفاداریاں نہیں بیچیں، وہ زیر عتاب ہیں۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو موجودہ حکومت سے رابطے نہیں رکھنے چاہئیں۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم سب کو مل کر موجودہ حکومت کو گرانا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ ہمارے ملک میں ملی یکجہتی ہو۔ پاکستان میں ملی اتحاد ضروری ہے، یہ تب تک نہیں ہو سکتا جب تک موجودہ حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں یہ طاقت ہے کہ وہ اس ملک کو چلا سکتے ہیں، ہر صوبے کا اس کے وسائل پر حق ہونا چاہئے۔ پشتونخوا میپ کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں آئین بالادست ہونا چاہئے۔ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز