ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے بجٹ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ تقریب میں کے پی کابینہ میں شامل 10 صوبائی وزراء نےحلف اٹھایا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخرجہاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزریراعلیٰ کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا