Express News:
2025-06-14@13:05:25 GMT

کراچی: ٹرک کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون پرانے اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ الہی بخش کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر

کراچی:

شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔

آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور اسی طرح بارش کے پیش نظر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسمی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر
  • کراچی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا۔
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کراچی میں پھر زلزلہ
  • کچورا کے بزرگ عالم کی رخصتی اور ایک تعزیتی روداد
  • کراچی: نجی کلینک میں 2 سال کا بچہ جاں بحق
  • کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ
  • کراچی: کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق