data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مبینہ طورپر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ،موٹر سائیکل سوارنامعلوم ملزمان وکیل کی ٹانگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے متاثرہ کوایدھی کے زریعے اسپتال منقتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں مبینہ طورپر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان وکیل کی ٹانگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ کوایدھی کے ذریعے اسپتال منقتل کردیا گیا۔ وکیل کی شناخت فرحت گل کے نام سے کی گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وکیل کی

پڑھیں:

ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا گیا ، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع جفلرسٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے سیل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات 8 بجے ایس بی سی اے حکام نے اسکول کو سیل کیا اور عمارت پر نوٹس آویزاں کردیا۔صبح جب اساتذہ اور طالبات اسکول پہنچیں تو دروازے پر تالے دیکھ کر حیران رہ گئیں، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 325/1 اور 356 جی آر ای گارڈن ایسٹ کوارٹرز کو خطرناک حالت کے باعث بند کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بلڈنگ کی حدود میں کوئی داخل نہ ہو ممونہ حدود میں داخل ہونے کا قانون لاگو ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں ایس بی سی او1979 سیکشن 19کے تحت کارروائی ہوگی.اساتذہ اور طالبات نے اسکول کے باہر اسمبلی لگانے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • حیدرآباد:سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں
  • نجی اسپتال کی سفاکیت ، بل وصولی کیلیے خاتون کا نومولود بچہ فروخت کردیا
  • چیف آف نیول اسٹاف اسکوائش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی
  • ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا