بجٹ اور دولت کی تقسیم عدم مساوات
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
بجٹ 2025-26 پیش کردیا گیا۔ ایک بار پھر ترقی، استحکام، خودکفالت، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے گونج دار وعدوں نے قومی اسمبلی کی چھت پر ارتعاش پیدا کردیا، مگر عوام کی جیب میں خاموشی اداسی کا راج رہا نہ روٹی کی قیمت کم ہوئی نہ مہنگائی کا جن غائب ہوا، نہ ڈالرکی سینہ تانی میں کمی ہوئی نہ روپے کے خوف میں کمی ہوئی۔
بجٹ کے سنتے ہی تنخواہ دار طبقے کے چہرے پر اداسی تھی۔ دیہاڑی دار کے چہرے سے خوشی روٹھ گئی تھی۔ نجی اداروں سے تنخواہ لینے والے سہم کر سمٹ گئے تھے۔ ہاں! البتہ ایک طبقہ بہت خوش تھا، سنا ہے سینیٹروں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، اگر حکومت اس اضافے کو روک کر اتنی رقم دفاعی بجٹ میں جمع کرا دیتی جس سے عوام خوش ہو جاتے۔
اس ماہ کی 10 تاریخ تھی جب بجٹ کا سفر طے ہوا۔ وزیر خزانہ زبانی اعداد بولتے رہے اور وزیروں کے چہرے چمکتے رہے۔ ادھر سینیٹرز کے دل باغ باغ ہوتے رہے اور تنخواہ دار ملازم کے لیے 10 فی صد اضافہ اور پنشنروں کے لیے محض 7 فی صد کا اضافہ ہوا۔ ایسے میں بجٹ آیا، تقریر ہوئی، میزوں پر ہاتھ پڑے اور وہ جوش میں بجتے رہے، تالیاں بجتی رہیں، ایسے میں اعلان ہوا پنشن میں محض 7 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔
ایسے میں ایک بوڑھا سوچتا ہے عمر بھر ملک کی خدمت کی، اب ریٹائر ہوا تو حکومت نے خیال کرنا ہی چھوڑ دیا۔ 7 فی صد کے اضافے سے مگر مکان کا کرایہ 10 فی صد بڑھ گیا، اس سے کیسے نمٹا جائے۔ اپنی اور بیگم کی ادویات کی قیمت بڑھ گئی ہے، کون سی دوا کتنی کم کرنی ہے، اس سوچ میں تھا کہ آواز آئی پیپلز پارٹی نے بھی بجٹ سے اختلاف ظاہر کردیا ہے۔ اب قومی اسمبلی میں ترامیم ہوں گی، اصلاحات کی جائیں گی یقینا تنخواہوں اور پنشن میں مزید اضافے کا بل پاس ہو جائے گا۔
اس بجٹ میں سب سے زیادہ اہم شرح نمو کو 2.
دفاعی بجٹ موجودہ علاقائی صورت حال میں جب دونوں اطراف کی سرحدیں انتہائی مخدوش حالات میں غیر محفوظ ہیں، اس دفاعی فنڈ کو بڑھانے کے لیے کچھ لوگ مالی قربانی دیں، چاہے ان کی تنخواہوں میں کیا گیا 500 فی صد اضافہ وہ حکومت سے کہہ کر دفاعی فنڈ میں جمع کرا دیں، پوری قوم میں ان کی دھوم مچ جائے گی۔ ترقی کے ہدف کا حصول ناممکن نہیں ہے، البتہ مشکل ضرور ہے۔ اس کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوارکرلیں تاکہ غذائی تحفظ بھی حاصل ہو اور زرعی مصنوعات کی برآمد میں زیادہ اضافہ کرلیں صنعتوں کو 50 اور 60 کی دہائی کی طرح زبردست فروغ دینا ہوگا۔بجٹ کا کل حجم 17,573 ارب روپے کا ہے۔ ایف بی آر محصولات کا ہدف 14,131 ارب روپے ہے۔
درآمدی سولر پینلز پر 18 فی صد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پرکاربن لیوی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی میں K-4 منصوبے کے لیے محض 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایسا معلوم دے رہاہے کہ پیاسوں کی طلب کو ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔
چاہیے تو یہ تھا کہ اسی سال کے۔فور پانی کے منصوبے کو بھاری رقم لگا کر مکمل کروا دیتے۔اعلان کردہ بجٹ کا جائزہ لینے سے قبل کچھ ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے قلم کا نوحہ سامنے آتا ہے۔ کسی کی تنخواہ 2 سے21 لاکھ تک چلی جاتی ہے اور بہت سے خوش قسمت افراد کی تنخواہوں میں 500 فی صد کے لگ بھگ اضافہ ہو جاتا ہے اور بوڑھا، ضعیف، لاچار پنشنر کے لیے محض 7 فی صد کا اضافہ ہوتا ہے۔ بس یہ تضاد اتنا گہرا ہے کہ اس میں چھپا ظلم صاف نظر آ رہا ہے۔
بجٹ جس کے ذریعے اقوام مغرب غریب اور امیر کے درمیان فرق کو کم سے کم کرتے رہے، اشرافیہ سے وقتاً فوقتاً قربانی طلب کرتے رہے۔ محروم طبقات کے لیے حکومتی کوششوں کو اجاگر کرتے رہے۔ ہماری معیشت کی بنیاد عوام کا ہی پیسہ ہوتا ہے جو ٹیکس کی صورت میں اشیا خریدنے پر لگائے گئے ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں خزانے میں جمع ہو جاتا ہے، اس کا بڑا حصہ حکومتی اراکین پر خرچ نہیں ہونا چاہیے۔
معاشی ترقی کے لیے بجٹ وہ بنیاد فراہم کرتا ہے جس سے مضبوط انفرا اسٹرکچر مستحکم صنعت اور بہتر سرمایہ کاری ضروری ہوتی ہے، اگر معاشرے کا ایک بڑا حصہ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے تو معاشی ترقی کے ہدف 4.2 تک نہیں پہنچ سکتے۔پاکستان پیپلز پارٹی جس نے بجٹ اصلاحات کا بیڑا اٹھا لیا ہے اسے محروم طبقے کمزور، ناتواں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے جذبات اور محرومی کو ایوان اقتدار میں بیٹھے، ارباب اختیار تک پہنچا دینا چاہیے۔
دولت کی تقسیم عدم مساوات معاشی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے۔ صرف سرکاری ملازمین اور پنشنرزکی بات نہیں بلکہ ملک کے طول و عرض میں کام کرنے والے نجی ملازمین دفتروں کے ملازمین اخباری کارکن، دکانوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار حتیٰ کہ غریب کسان، مختلف چھوٹے چھوٹے پیشے اختیار کرنے والے لوگ وہ بے روزگار نوجوان جوکہ آئی ٹی کے میدان میں داخل ہو رہے ہیں۔ پورے ملک کی افرادی قوت کو دولت کی تقسیم میں ان کا جائز حصہ ملے گا، جب کہیں جا کر غریب اور امیرکا فرق کم ہوگا۔ ورنہ یہ بجٹ حسب سابق اشرافیہ کو مراعات دینے کا نام رہ جائے گا۔
بجٹ کا اہم مقصد دولت کی تقسیم میں عدم مساوات کو کم کرنا ہو، اس کے متعلق زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اور اس میں بتدریج کامیابی کا مطلب دولت کی تقسیم عدم مساوات کی خلیج میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اسی لحاظ سے غربت میں کمی واقع ہوگی اور ملکی معیشت جتنی بھی زیادہ مضبوط ہو تو شرح نمو میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا بجٹ ایسا ہو جوکہ دولت کی تقسیم عدم مساوات میں زبردست کمی لے کر آئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی تنخواہ اضافہ ہو ہے اور بجٹ کا کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع
وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز محمد جنید انوار چودھری بھی موجود تھے۔
احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، آئی ٹی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو وسطی ایشیا سے جوڑنا خطے میں اقتصادی استحکام کا ذریعہ ہو گا، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے، گوادر کی ترقی اور اقتصادی زونز کی تعمیر اہم ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ حکومت گوادر کی بندرگاہی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، گوادر اور اس کے گردونواح میں معدنیات کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں، جدید انفراسٹرکچر کے قیام کے ذریعے معدنیات کا بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں شراکت داری جاری ہے، چین سے تربیت یافتہ ایگری گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ہوں گے، پاکستان سپیس سینٹر کا قیام قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے چین کلیدی کردار ادا کرے گا ۔دوسری جانب چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ سانحہ سوات ،انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کا آئی جی کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم