Jasarat News:
2025-11-03@07:00:54 GMT

ایران کیجانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران نے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کر دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس سے قبل ایران کے چوتھے میزائل حملے میں ایک میزائل تل ابیب کے وسطی علاقے میں گرا، جسے اسرائیل کے جوہری تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد میزائل داغے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • القرآن
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ