یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ بات پاکستان سے آئے ہوئے بین الپارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں یورپین حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نےکہاکہ امریکا اور برطانیہ کے بعد ہم یہاں یورپین وزارت خارجہ میں آئے ہیں۔ہم نے یہاں حکام کو کشمیر میں عوام کی جدوجہد، پاکستان پر انڈیا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگی صورتحال اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کا موقف پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹونے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ نے جس طرح دوبارہ سے کشمیر پر بات کی ہے اس سے امید ہے کہ ہمارے دائمی مسائل حل ہوں گے۔
اس موقع پر انہوں نے جنگ اور جیو کے سوال کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں جنگ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کو فوری طور ختم ہونا چاہیے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے ساتھ فوجی تنازعے کے بعد انڈین وفود کے جواب میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی پاکستان سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کیلئے روانہ کیا تھا جو ان دنوں اپنے دورے کے آخری پڑائو میں برسلز میں موجود ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر سہولت سکیم جاری کرنے کا فیصلہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو سکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی بلکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی۔ بیرون ملک مقیم مزدور سے لے کر کاروباری شخصیات، وطن عزیز ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاِت زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور اس نظام کو بہتر، مؤثر اور سہل بنا رہے ہیں۔
اشتہار