طلاق کے کیسز کے حل کیلئے’’ سکھ دا ویلا ‘‘نئی سکیم تیار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر : طلاق کے کیسز کے حل کیلئے’’ سکھ دا ویلا ‘‘نئی سکیم تیار ،کیسز کے حل کیلئے سکیم محکمہ سوشل ویلفیئر نےتیار کی ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر نے’’سکھ دا ویلہ‘‘ کے نام سے ایک نئی سکیم شروع کرنے کی تجویر تیار کی ہے۔ یہ سکیم اگلے بجٹ میں منظوری کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس منصوبے پر ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اگلے بجٹ میں سو ملین روپے اس سکیم کیلئے جاری ہوں گے۔اس سکیم کے تحت طلاق کے مسائل حل کروائے جائیں گے۔اس سکیم میں طلاق لینے کے معاملے میں صلح کی کوشش کی جائیگی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذرائع کے مطابق گھروں کو بچانے کیلئے دونوں میاں بیوی میں مصالحت کروائی جائے گی۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔