Nawaiwaqt:
2025-09-18@20:57:16 GMT

کراچی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا۔

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

کراچی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ  ایک بار پھر شروع ہوگیا  ہے، آج  صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.

2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا۔ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیرمعمولی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلومیٹر اور گہرائی55 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز مسلسل الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی؟ سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی، سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان