ایرانی حملوں میں 4 صیہونی ہلاک اور 70 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف میزائل حملوں میں 2 صیہونی لڑاکا طیارے F-35 نشانہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ صبح اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی و خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں تہران نے تل ابیب پر سینکڑوں میزائل داغ دئیے۔ اسرائیل کے خلاف یہ میزائل آپریشن 4 مرحلوں میں انجام دیا گیا۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 صیہونی ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ جانی نقصان میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جاری بیان کے مطابق، میزائل حملوں میں 2 صیہونی لڑاکا طیارے F-35 بھی نشانہ بنے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس دفعہ ایرانی حملے میں اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ یہانتک کہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں 6 عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی رپورٹس بھی دیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے گزشتہ صبح کی صیہونی جارحیت کو تہران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایران پر صیہونی رژیم کے دہشت گرد حملوں میں 78 افراد شہید اور 320 کے قریب زخمی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملوں میں
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔