تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.

(جاری ہے)

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں اس کے حمایتی گروہ خاص طور پر لبنان میں حزب اللہ شدید نقصان اٹھا چکے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی شدت مقصد صرف جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ایرانی نظامِ حکومت کو گرانا ہے گذشتہ رات اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فوجی آپریشن کا مقصد نہ صرف جوہری بلکہ بیلسٹک میزائل کے خطرے کو بھی ختم کرنا ہے اور جب ہم اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں تو ہم آپ کے مقصد یعنی آزادی کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں . رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی قیادت کے لیے شاید سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہو گی کیونکہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ نظامِ حکومت کی بقا کو یقینی بنانا رہی ہے اب ان پر شدید دباﺅ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ حملے اندرونی عدم استحکام یا حکومت مخالف تحریک کو جنم دیں گے یا نہیں.

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات اور میزائل سائٹس پر حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کے طور پر متعدد حملے کیے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ان حملوں میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے. رپورٹ میں اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ساحلی پٹی کے مرکزی علاقے پر راکٹ حملوں کے بعد درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اوررات بھر وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جبکہ لاکھوں افراد سائرن بجنے کے بعد پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے رہے اقوامِ متحدہ میں ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں 78 ایرانی شہری ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب جنگ رکنی چاہیے دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی دونوں فریقین کو تحمل برتنے کی اپیلیں جاری ہیں. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ ایران کے کہ ایران کی جانب ہے اور

پڑھیں:

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔

مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت