سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

سابق وفاقی وزیر نے  اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل  ملوث رہتا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور  یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے۔ یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعد رفیق

پڑھیں:

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں: روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کا اسرائیلی حملوں میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ایران کو امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنا چاہیے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ یہ ایکشن اسرائیل کے دفاع کےلیے لازمی ہے۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی مفادات کے تحفظ کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ساتھ ہی ہم خطے میں اپنے شراکت داروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

بتاتے چلیں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ہم نے زمیندار پر بوجھ نہیں ڈالا، کوئی ٹیکس نہیں لگنے دیا، عطا تارڑ
  • شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دیدیا
  • خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا
  • اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا ملیحہ لودھی
  • اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا؟ ملیحہ لودھی
  • ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں: روبیو
  • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے( امریکی میڈیا ) جھکیں گے نہ ہی ایٹمی تحقیق ختم کرینگے (ایرانی صدر)
  • ایران پر اسرائیل نہیں امریکا نے حملہ کرنا ہے،   پاکستان رکوانے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللہ